6 اکتوبر 2012 - 20:30

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کےسکریٹری سعیدجلیلی نےمغربی ممالک کےاس دعوےکومستردکردیاہے کہ تہران نے نوقدم نامی منصوبہ پیش کیا ہے۔

ابنا: سعیدجلیلی نےگروپ پانچ جمع ایک کےساتھ مذاکرات کی صورت حال کے بارے میں ، اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے نوقدم نامی منصوبے کے بارے میں امریکی دعوے پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کےحالیہ اجلاس میں گروپ پانچ جمع ایک کےساتھ مذاکرات کےدائرے سےباہرکوئی بھی تجویز پیش نہيں کی گئي ہےاور اس سلسلے میں بعض امریکی ذرائع ابلاغ کے دعوے بےبنیاد ہيں۔
واضح رہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نےدعوی کیاہے کہ ایران نے نومرحلوں پرمبنی ایک منصوبہ پیش کیا ہے جس کی بنیاد پر مغرب قدم بہ قدم پابندیاں اٹھائےگا تاکہ اس دوران اسلامی جمہوریہ ایران بیس فیصد یورونیم کی افزودگی کوبتدریج کم کردےگا۔

.......

/169